پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کا رروائیاں ‘21لاکھ سے زائد جر مانہ
میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر میانوالی مرادحسین نیکوکارہ،اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل غلا م مرتضیٰ کے علا وہ ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ہفتہ وار اور ما ہا نہ کارکردگی کا فرداًفرداًجائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہو ئے بتایا گیا کہ رواں ماہ کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے کل 21342 انسپکشن کیں اور گرانفروشوں کو مجموعی طور پر21 لاکھ 33 ہزار روپے جر ما نہ عائد کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ حکو متی ویژن کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دکا نوں اور مارکیٹوں کی سرپرائز انسپکشن کریں اور گرانفروشوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جا ئے ۔