نوشہرہ:مرالی والا کی گلیوں کیلئے 13 کروڑ کا فنڈ منظور
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )مرالی والا کی گلیوں کی پی سی سی اور ڈرینج کے لئے ساڑھے 13 کروڑ کا فنڈ منظور۔
، تفصیلات کے مطابق مسلم لیگی راہنماء حاجی مدثر قیوم ناہرا سابق ایم این اے اور چوہدری محمد اقبال گجر سابق ایم پی اے نے مرالی والا میں معززین دیہہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی پاکستان میں مسلم لیگ کی حکومت آتی پاکستان کی ترقی اور عوامی خوشحالی کا دور آتا ہے ، جس کا ماضی گواہ ہے کیونکہ ہماری سیاست کا مقصد صرف اور صرف عوامی مسائل کا حل ہے ،عوامی خدمت کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے ہم نے مرالی والا میں پی سی سی گلیوں اور نکاسی آب کے لئے ڈرینج کی تعمیر کے لئے ساڑھے تیرہ کروڑ روپے فنڈز منظور کروایا ہے جن کی تعمیراتی کام انشاء اﷲ جلد شروع ہو جائے گا ۔