ترقیاتی منصوبوں میں کوالٹی پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا:محمد وسیم
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کی زیر صدارت ایک اجلاس میں ضلع میں مختلف محکموں کے نئے اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
ا جلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مہتاب یاسین کے علاوہ ہائی وے ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، بلڈنگز، ہیلتھ و سپورٹس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔ متعلقہ اداروں کے سربراہان کی جانب سے ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت اور نئے منصوبوں پر ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کی نئی سکیموں کی نشاندہی کی گئی جبکہ پرانی جاری سکیموں کی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسروں کو ہدایت دی کہ جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں میں میٹریل کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتا نہ کیا جائے اور ہر جاری سکیم میں بہتر کوالٹی کے میٹریل کے استعمال کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو مطلوبہ بنیادی سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ، عوامی مفاد کے تمام منصوبے ترجیحی بنیادوں پرمکمل کئے جائیں۔