گاڑیاں بنانیوالی چینی کمپنی کے وفد کی ٹرانسپورٹ ہاؤس آمد

گاڑیاں بنانیوالی چینی کمپنی کے وفد کی ٹرانسپورٹ ہاؤس آمد

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)چین کی مشہور ای وہیکلز بنانے والی کمپنی ڈونگ فینگ کے نمائندگان کی ٹرانسپورٹ ہائوس آمد ہوئی، وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان نے اجلاس کی صدارت کی۔

 جس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی سمیت سینئر افسروں نے شرکت کی، ڈونگ فینگ کمپنی کے نمائندگان نے اپنی ای کارز، بسوں اور ہیوی وہیکلز پر تفصیلی بریفنگ دی، ڈونگ فینگ کمپنی کا 2026 تک پنجاب میں ای ویکلز کیلئے اپنا پلانٹ لگانے کی خواہش کا اظہار کیا، وزیر ٹرانسپورٹ کا ڈونگ فینگ کمپنی نے پنجاب میں سرمایہ کاری اور پلانٹ لگانے کا خیرمقدم کیا، وزیر ٹرانسپورٹ نے ڈونگ فینگ سے اپنا پلانٹ 2025 میں ہی لگا کر باقاعدہ کام شروع کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں