رفعت مختار نے آئی جی مو ٹروے کا چارج سنبھال لیا
اسلام آباد(دنیارپورٹ)رفعت مختار نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے انسپکٹر جنرل کے عہدے کا چارج سنبھال لیا، رفعت مختار موٹروے پولیس کے 23 ویں انسپکٹر جنرل پولیس ہیں۔
انہوں نے چارج سنبھالنے کے بعد یاد گار شہدا پر حاضری دی اور شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی۔ موٹروے پولیس سینٹرل پولیس آفس اسلام آباد آمد کے موقع پر انہیں چاق وچوبند دستے نے سلامی دی۔