علامہ اقبال کونسل کے زیر اہتمام یوم قائد پر تقریب، کیک کاٹا گیا

علامہ اقبال کونسل کے زیر اہتمام یوم قائد پر تقریب، کیک کاٹا گیا

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) علامہ اقبال کونسل کے زیر اہتمام قائداعظم محمد علی جناح ؒ کی سالگرہ منائی گئی، اس موقع پر منعقدہ تقریب میں کیک کاٹا گیا۔۔۔

 جس کے بعد کونسل کے چیئرمین اور سابق آئی جی ذوالفقار احمد چیمہ، سابق فیڈرل سیکرٹری خالد مسعود، سابق نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ، سابق سفیر افراسیاب، معروف صحافی حافظ طاہر خلیل، پروفیسر زاہد مسعود نے اظہار خیال کیا۔ ریٹائرڈ جنرل غلام حیدر نے قائداعظم کے درجات کی بلندی اور پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا کرائی۔ مقررین نے تاسف سے کہا کہ پوری قوم خصوصاً ملک کے قائدین بابائے قوم کے نظریات کو فراموش کر چکے ہیں۔ قائد ایمانداری، قانون کی حکمرانی اور جمہوریت پر ایمان رکھتے تھے مگر ہم نے ان اعلیٰ اقدار کو پامال کر دیا ہے، اب بھی وقت ہے کہ ہم سنبھل جائیں، قائد کے افکار اور نظریات پر کاربند ہو جائیں یہی ہماری بقا اور استحکام کا راستہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں