ڈپٹی کمشنر جی او آر تھری کی تعمیراتی پیشرفت کا جائزہ
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر ندیم ناصر کینال ایکسپریس وے پر جی او آر تھری کی تعمیراتی پیشرفت کا جائزہ لینے پہنچ گئے ۔
انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر چک جھمرہ اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کو تعمیراتی عمل مزید تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ شفافیت کو یقینی بنائیں۔انہوں نے زیر تعمیر گھروں کے اندر جاکر کام بھی چیک کیا اور موقع پر ضروری ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر نے ہلال احمر میٹرنٹی ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے جاری کاموں کی انسپکشن کرتے ہوئے باقی ماندہ کام تیزی سے مکمل کرنے کی تاکید کی۔