کمشنرفیصل آباد ضلع جھنگ پہنچ گئیں، ترقیاتی کاموں کا جائزہ

کمشنرفیصل آباد ضلع جھنگ پہنچ گئیں، ترقیاتی کاموں کا جائزہ

فیصل آباد،جھنگ(خصوصی رپورٹر،ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز کے ویژن کی تکمیل کا جائزہ لینے کمشنرفیصل آبادسلوت سعید ضلع جھنگ پہنچ گئیں، کمشنر نے جھنگ پہنچتے ہی زیر تعمیر واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا دورہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈراورایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی خرم شہزاد بھٹی نے بریفنگ دی اس موقع پر بتایا گیا کہ73 کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے تعمیر ہونے والا واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ اکتوبر2025ء میں مکمل ہو گااورواٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ سے سیوریج کے پانی کو صاف کرنے کے بعد زراعت کیلئے استعمال کیا جا سکے گا۔کمشنر فیصل آباد نے پلانٹ کے میگا پراجیکٹ کو ٹائم لائن کے مطابق مکمل کرانے کا حکم دیا اورکہا کہ متعلقہ افسران تعمیراتی کاموں کی مسلسل نگرانی جاری رکھیں۔ کمشنر سلوت سعیدنے ٹوبہ روڈ بائی پاس پر ماڈل کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام زیر تعمیر مویشی منڈی کے مقام کا وزٹ بھی کیا اور60 ایکڑاراضی پر زیر تعمیر مویشی منڈی کے جاری کام کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ یہ منصوبہ مئی 2025ء میں مکمل ہو جائیگااورمویشی منڈی میں شیڈز، مسجد،ہوٹل،ایڈمن بلاک شامل ہیں۔ کمشنر سلوت سعید نے ضلع جھنگ میں پنجاب سیٹیز امپروومنٹ پروگرام کے تحت زیر تعمیر ڈسپوزل سٹیشن کا دورہ کیا اورمنصوبہ پر عملدرآمد کی پیشرفت پر بریفنگ لی۔27 کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہونے والا ڈسپوزل سٹیشن آئندہ دو ماہ میں فعال ہو جائے گا۔کمشنر نے منصوبہ کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جھنگ کی عوام کی کیلئے یہ منصوبہ بہت بڑا سود مند ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ویز اعلی پنجاب کی ہدایات پر انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پر کام بہت تیزی سے جاری ہے اورمنصوبوں کی تکمیل میں شفافیت کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے ۔کمشنرفیصل آباد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے غلام نبی بلاک میں زیر تعمیر میڈیکل اینڈ کارڈیک ایمرجنسی پہنچ گئیں اور محکمہ بلڈنگ کے افسران سے   ایمرجنسی کی تکمیل کے حوالے سے بریفنگ لی۔ہیلتھ لیب کے اضافہ کے ساتھ اگلے چار ماہ میں مریضوں کیلئے سروسز کی فراہمی شروع ہو جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں