تاجروں کو پسماندہ طبقات کیلئے آگے آنا ہوگا:امجد ثاقب
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمانِ خصوصی اخوت فاؤنڈیشن کے بانی و چیئرمین ڈاکٹر محمد امجد ثاقب تھے ۔
ان کے ساتھ اخوت کے چیف کوآرڈینیٹر ابوبکر صدیق اور کرنل منان بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ اجلاس کی صدارت گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سینئر نائب صدر نوید احمد رانجھا نے کی، جبکہ نائب صدر محمد یوسف اور سابق عاصم انیس بھی اس پروقار تقریب کا حصہ تھے ۔ اجلاس کا مقصد اخوت فاؤنڈیشن کے منصوبوں کو گوجرانوالہ کے کاروباری طبقے کے ساتھ مربوط کرنا اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے مشترکہ تعاون کے نئے امکانات تلاش کرنا تھا۔ڈاکٹر محمد امجد ثاقب نے اخوت فاؤنڈیشن کے بلاسود قرضہ سکیم اور تعلیمی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کاروباری طبقے کو سماجی انصاف اور مالی شمولیت کے ذریعے معاشرے کے پسماندہ طبقات کی مدد کے لیے آگے آنا ہوگا۔ یہ جدت اور عزم ہی ہیں جو نہ صرف کاروبار بلکہ پوری قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔ شرکاء کے مابین باہمی مشاورت کے ذریعے گوجرانوالہ میں ووکیشنل اور تکنیکی تعلیم، خواتین کی خودمختاری، اور بلاسود قرضوں کے مزید منصوبوں پر عمل درآمد کے امکانات پر غور کیا گیا۔کاروبار اور سماجی ترقی کے لیے نیا وژنیہ اجلاس کاروبار اور سماجی تنظیموں کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط کرنے کی ایک شاندار مثال ثابت ہوا۔