گجرات:ڈی سی کے شہریوں کے مسائل پر فوری احکامات
گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں پبلک ڈیلنگ اوقات پر عملدرآمد جاری ہے ۔
اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنرگجرات صفدر حسین ورک نے پبلک ڈیلنگ اوقات میں اپنے دفتر میں موجود شہریوں کے مسائل سنے اور ان کی درخواستوں پر فوری عملدرآمد کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنرگجرات صفدر حسین ورک نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پبلک ڈیلنگ اوقات مقرر کیے گئے ہیں، مہم کے تحت تمام محکموں کے سربراہان کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ صبح 10 بجے سے ساڑھے 11 بجے تک دفاتر میں شہریوں کے مسائل اور شکایات سنیں گے ۔ اس دوران تمام افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اجلاس، فیلڈ وزٹ، یا دیگر مصروفیات ترک کرکے صرف عوام کے مسائل پر توجہ دیں۔ڈپٹی کمشنر نے عوام سے درخواست کی کہ وہ اپنے مسائل کے حل کے لیے مقررہ وقت پر متعلقہ دفاتر سے رجوع کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ افسران کی غیر موجودگی یا مسائل حل نہ ہونے کی صورت میں سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔