وہاڑی:ڈپٹی کمشنر آفس میں ملازمین کا احتجاج ، نعرے
وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصوصی ) پنجاب بھر کی طرح ڈپٹی کمشنر آفس وہاڑی میں ایپکا، اگیگا اورریونیو کوارڈینیشن کونسل کی جانب سے حکومت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔۔۔
احتجاج کی قیادت قائدین ایپکا, اگیگا اور ریونیو کوارڈی نیشن کونسل محمد طیب بھٹی، پروفیسر شوکت علی،ڈاکٹر عبدالخالق وٹو، پروفیسر راؤ افتخار، آصف علی طارق، محمودتابش نے کی۔ملازمین نے حکومت پنجاب کی جانب سے ملازمین دشمن اقدامات کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اور لیوان کیش منٹ’ رولز 17A’ پنشن ترامیم’ تعلیمی اداروں کی نجکاری کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا مطالبہ کیا قائدین ایپکا، اگیگا اور ریونیو کوارڈینیشن کونسل محمد طیب بھٹی، پروفیسر شوکت علی، ڈاکٹر عبدالخالق وٹو، پروفیسر راؤ افتخار،آصف علی طارق، محمود تابش، آصف علی نے کہا کہ ملازمین متحد ہوکر اپنے جائز مطالبات کیلئے جدوجہد کررہے ہیں پنجاب حکومت سرکاری ملازمین کے پرامن احتجاج کو کمزوری نہ سمجھے ۔ بنیادی مراعات کی بحالی تک جد و جہد جاری رہے گی۔ ملازمین ہر جمعرات کو احتجاج جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا اور قائدین کے حکم پر لاہور میں احتجاج کا عندیہ بھی دیا آخر میں حکومت کے خلاف احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی اور نعرے بازی کی ۔