سیالکوٹ:لین دین پر ایک شخص کو زہریلا مشروب پلا کر قتل کردیا
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) پیسوں کے لین دین پر ایک شخص کو زہریلا مشروب پلا کر قتل کردیا گیا۔
تفصیلات کیمطابق سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال کے گاؤں پسیا میں پیسوں کے لین دین پر ملزم غلام مصطفی نے زہریلا مشروب پلا کر اقبال کو قتل کردیا اور فرار ہو گیا۔ مقتول کی بیوی ثمینہ بی بی کیمطابق ملزم سے اسکے خاوند نے دو کروڑ روپے لینے تھے جس پر ملزم نے اسکے خاوند کو زہریلا مشروب پلا کر مارڈالا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔