چوری کا ملزم رہا ‘آتے ہی فائرنگ‘مدعی سمیت 2زخمی
عالم چوک (نمائندہ خصوصی )میرے خلاف چوری کی درخواست کیوں دی‘ نے حوالات سے نکلتے ہی باپ کے ساتھ مل کر درخواست گزار پر اندھا دھند فائرنگ کر دی معمر راہگیر سمیت 2افراد زخمی پولیس نے ایک ملزم گرفتار کر لیا ۔
تھانہ اروپ کے علاقے کوٹ اسحاق کے راشد چٹھہ نے اپنے محلے دار ملک ریاض کے گھر چوری کی ، سی سی ٹی وی فوٹیج کی وجہ سے پکڑا گیا اور چوری کیا گیا سامان برآمد کر لیا گیاتھا، ملک ریاض کے بیٹے شاہد نے راشد کے خلاف تھانہ اروپ میں چوری کی درخواست دی تھی جس پر اسے گرفتار کر کے عالم چوک پولیس چوکی کی حوالات میں بند کر دیا گیا،چند روز قبل صلح کے بعد رہا کر دیا گیا اور اس نے بدلہ لینے کیلئے اپنے باپ ریاض چٹھہ کے ساتھ مل کر ملک شاہد پر سر راہ اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے ملک شاہد اور معمر راہگیر بابا نذر محمد شدید زخمی ہو گئے ، ڈی ایس پی کینٹ اور عالم چوک چوکی پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا جبکہ پولیس نے ایک ملزم ریاض چٹھہ کو گرفتار کر لیا ،راشد اندھا دھند فائرنگ کرتا فرار ہو گیا۔