عزیز بھٹی ہسپتال میں 200بیڈ کی آ رام گاہ‘لواحقین مستفید
گجرات(سٹی رپورٹر )کاروباری و سماجی شخصیت اعجاز احمد وڑائچ شاہدولہ ٹائون برادران وفیملی کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں 3سال قبل 3کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونیوالی ’’آرام گاہ‘‘میں آج بھی ہسپتال میں آنیوالے مریضوں کے لواحقین کیلئے بڑی تعداد میں مستفید ہو رہے ہیں۔۔۔
200بیڈ پر مشتمل اس آرام گاہ میں رات قیام کرنیوالے مریضوں کے لواحقین کیلئے عالیشان بلڈنگ کسی نعمت سے کم نہیں، اس’’آرام گاہ‘‘میں 100بیڈ مرد 100بیڈ خواتین کیلئے نہ صرف میسر ہیں بلکہ ڈائننگ ہال، باتھ رومز، کچن کی سہولیات تک فراہم کی گئی ہیں تاکہ یہاں قیام کرنیوالوں کو کسی بھی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت17فروری2022کو سابق ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کی جانب سے اعجاز احمد وڑائچ، مظہر اقبال اور انکے بھائیوں کے ہمراہ افتتاح کیا گیا ، 3 سال کے دوران ابتک مجموعی طور پر 21ہزارکے لگ بھگ مریضوں کے مرد و خواتین لواحقین بطور ’’قیام گاہ‘‘ مستفید ہو چکے ہیں۔