اپنی چھت اپنا گھر ، معظم رؤف نے چیک دے کر پروگرام کا آغاز کردیا
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)اپنی چھت اپنا گھر پروگرام، سٹی نائب صدرپاکستان مسلم لیگ ن معظم رؤف مغل نے ایک خاندان کو چیک دے کر پروگرام کا آغاز کیا ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر کم آمدنی والے خاندانوں کو اپنا گھر بنانے میں مدد دینے کے منصوبے کے تحت اپنی چھت اپنا گھر پروگرام میں عوام کو آسان قرضہ کے چیک ملنے کا سلسلہ شروع ہو گیا،معظم رؤف مغل اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی اقرا مبین نے ایک خاندان سے تعلق رکھنے والے افراد کو سکیم کے تحت چیک حوالے کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے معظم رؤف مغل کا کہنا تھا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز زبانی دعوؤں کی بجائے عوام کی حقیقی خدمت میں مصروف ہیں۔