پلاسٹک سے پھیلنے والی آلودگی کے خاتمے کیلئے آ گاہی واک

پلاسٹک سے پھیلنے والی آلودگی کے خاتمے کیلئے آ گاہی واک

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نمائندہ دنیا )روز ویلفیئر آرگنائزیشن کے بانی و صدر محمد اشفاق نذر اور پرنسپل گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیوٹ نعیم سہیل نے کہا ہے کہ پلاسٹک بیگز کے۔۔۔

 استعمال کی روک تھام ہی پاکستان کو فضائی،زمینی اور ماحولیاتی آلودگی کو دور کرکے ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے ۔پلاسٹک سے پھیلنے والی آلودگی کے خاتمے کیلئے عزم کا اعادہ کرنا ہوگا۔پلاسٹک کے استعمال نے ماحولیاتی نظام،جنگلی حیات اور انسانی صحت کیلئے تباہ کن نتائج پیدا کیلئے ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمران مشتاق،ماجد جبران،غلام مصطفیٰ،محمد سبحان ودیگر کے ہمراہ آگاہی واک کے شرکا سے خطاب کے دوران کیا۔پرنسپل گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیوٹ محمد نعیم سہیل نے کہا کہ پلاسٹک بیگز کے استعمال سے انسانی صحت کو بہت سے خطرات لاحق ہیں پلاسٹک کی آلودگی کا خاتمہ کیلئے نوجوانوں کا اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے معاشرے میں آگاہی دینا ہوگی کیونکہ پلاسٹک بیگ انسانی صحت کیلئے تباہ کن ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں