علی پور چٹھہ :کرنل(ر) آغا شاہد ہارون انتقال کرگئے
علی پور چٹھہ(تحصیل رپورٹر)کرنل(ر) آغا شاہد ہارون 78سال کی عمر میں انتقال کرگئے ۔ مرحوم کے والد آغا بہائوالدین آزادی پاکستان کے وقت تھانہ علی پورچٹھہ میں انچارج تھے ۔
آغا شاہد ہارون1971 کی جنگ میں غازی رہے ۔ مرحوم کے بڑے بیٹے آغا شجر عباس ڈی ایس آر پاک رینجرزسے حال ہی میں ریٹائر ہوئے ہیں۔ چھوٹے بیٹے میجر آغا ثمر عباس 2019 میں سمندر پر فوجی مشقوں میں جمپنگ کے دوران چٹان سے سر ٹکرانے سے جام شہادت نوش کرگئے تھے ۔مرحوم آغا شاہد ہارون کو جامع مسجد باب العلم سے ملحقہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔