وزیرآباد:سابق وزیر دفاع غلام سرور چیمہ کی برسی پر تقریب

وزیرآباد:سابق وزیر دفاع غلام سرور چیمہ کی برسی پر تقریب

وزیرآباد (نامہ نگار)والدین دنیا کی سب سے بڑی نعمت ہیں، اگر کسی کویہ نعمت حاصل ہے اوروہ ان کی خدمت واطاعت کررہاہے تو وہ بڑا سعادت مند اوراللہ کا محبوب بندہ ہے ۔

ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین قاری علامہ اشفاق احمدسلہریا، قاری علامہ عبدالرشیدسلہریا نے ضلع وزیرآباد کے معروف سیاسی رہنما انجینئرعدنان سرورچیمہ، جوہر سرور چیمہ کے والد، سابق گورنراسٹیٹ بینک طارق باجوہ کے سسر ،سابق وفاقی وزیر دفاع کرنل (ر) غلام سرور چیمہ کی 12ویں برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قرآنِ پاک کے احکامات اور فرامینِ رسول میں والدین کی خدمت واطاعت کا حکم دیاگیا ہے بلکہ ان کیلئے دعا کا اہتمام کرنا ان کیلئے اللہ کریم سے مغفرت طلب کرنا بھی واضح ہے کہ اے میرے رب میرے والدین پر رحم فرما جس طرح کہ انہوں نے مجھ پر بچپن میں رحم فرمایا ۔تقریب میں سابق ضلع ناظم گوجرانوالہ فیاض احمد چٹھہ ،نائب صدر مسلم لیگ ن پنجاب مستنصر علی گوندل ایڈووکیٹ،ایم پی اے وقار چیمہ ،شبیر اکرم چیمہ ،افتخار احمد بٹ ،سید ضمیر کاظمی ،نجیب اللہ ملک ،چودھری شمس چیمہ ،رانا سلطان احمد ،قیصر اقبال وڑائچ ،رانا خورشیداحمد ،میاں اقبال ، فیروز وڑائچ ،شفقت بھنڈر،عارف ناز،کلیم باری، شہبازبخاری، نیئرعالم،کاشف خا ن سمیت علاقہ بھر سے متعدد افراد نے شرکت کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں