مغربی کلچر کا خاتمہ ملکی بقا کی ضمانت ہے :سنی تحریک

مغربی کلچر کا خاتمہ ملکی بقا کی ضمانت ہے :سنی تحریک

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر )نئی نسل کو مغربی کلچر سے بچانے کیلئے مساجد و مدارس کے قریب لانا ہو گا۔دین اسلام کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والوں کا محاسبہ مدارس کے ذریعے کرتے رہیں گے ۔

مغربی کلچر کا خاتمہ پاکستان کی بقا کی ضمانت ہے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے صوبائی صدروسطی پنجاب علامہ طاہر رضا قادری نے سیالکوٹ میں سنی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔علامہ طاہر رضا قادری نے کہا کہ مدارس و مساجد اسلام کے مضبوط قلعے ہیں۔ملک میں مغربی لادینی ایجنڈہ سرعام حکومت کی سرپرستی میں پھیلنا انتہائی تشویشناک ہے والدین اپنے بچوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم بھی دلوائیں۔بچوں کی تربیت کے بغیر فقط تعلیم سے ایک اچھا معاشرہ نہیں بن سکتا۔والدین بچوں کے لیے رول ماڈل ہوتے ہیں اس لیے خود کو دین کے قریب کریں۔نماز پڑھتے وقت اپنے بچوں کو ساتھ رکھیں، اس موقع پر سنی تحریک کے صوبائی رہنما غلام مرتضٰی قادری،ڈویژنل جنرل سیکرٹری محمد ذیشان طاہر،ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ افضال ،تحصیل صدر ملک عامر، راشد حسین ،حافظ ارشد منا ،سرپرست اعلیٰ رضوان منیر مغل،ممبر ضلعی رابطہ کمیٹی انجینئر نوید رضا ضلعی نائب صدر ملک احمد یار فخر سیکرٹری نشرواشاعت سرفراز قادری تحصیل رہنماء زاہد حسین ماجد سلطانی عدنان قادری مہر عدیل میاں خمزہ قادری سٹیج پر موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں