ڈپٹی کمشنرکمپلیکس کے تعمیراتی کاموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت

 ڈپٹی کمشنرکمپلیکس کے تعمیراتی  کاموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے ڈپٹی کمشنر دفترمیں ریکارڈ روم اورڈپٹی کمشنرکمپلیکس کے تعمیراتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

انہوں نے ڈپٹی کمشنر دفتر میں زیر تعمیر ریکارڈ روم کا دورہ کرتے ہوئے منصوبے کو جلد مکمل کرنے کیلئے بلڈنگ حکام کو ہدایات جاری کیں، دورہ کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)شبیر حسین بٹ سمیت بلڈنگ اور پلاننگ ڈویلپمنٹ کے افسر بھی ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے زیر تعمیر عمارت کے تمام فلورز کا معائنہ کیا اور اس موقع پر کہا کہ معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں