عزیر بھٹی پارک کے ترقیاتی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت

عزیر بھٹی پارک کے ترقیاتی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اوپن اسپیس، باغات اور کھیل کے میدان آباد ہونے سے شہر کا امیج بہتر ہوتا ہے اور رونقیں بحال ہوتی ہیں۔۔۔

 کراچی کے ساتوں اضلاع میں پارکوں کی تعمیر و بحالی اور بہتری کا عمل جاری ہے ، پارکس تفریحی سہولیات مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ شہر کی دلکشی میں اضافے کا باعث ہوتے ہیں، پارکوں میں بچوں اور خواتین کے لئے خصوصی سہولیات مہیا کی جائیں گی، باغ ابن قاسم، برنس گارڈن، کڈنی ہل اور دیگر پارکس کی تعمیر و مرمت مکمل کرلی گئی ہے ، شہری ان پارکوں میں آئیں اور یہاں دستیاب تفریحی سہولیات سے مستفید ہوں۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کے روز عزیزبھٹی پارک کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کہی، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پارکس جنیداللہ خان اور دیگر افسران بھی موجود تھے ، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے عزیز بھٹی پارک کے جاری ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ یہ کراچی کا ایک پرانا اور مشہور پارک ہے جسے ازسرِنو آباد اور بحال کیا جارہا ہے ، اس پارک میں وسیع اراضی دستیاب ہے جہاں شہریوں کے لیے جدید تفریح کی سہولیات مہیا کی جائیں گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں