میٹرو بس تلے آ کر بچے کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ درج

میٹرو بس تلے آ کر بچے کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ درج

راولپنڈی (خبر نگار)لیاقت باغ میٹرو سٹیشن پر بس سے اترنے کے دوران بس تلے آ کر چار سالہ بچے کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

والدہ نے ڈرائیور پر غفلت ،لاپرواہی کا الزام عائد کر دیا ،مقدمہ تھانہ وارث خان پولیس نے بچے کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا ۔چار سالہ ریحان نتھیاگلی کا رہائشی تھا ،والدہ کیساتھ راولپنڈی نانی کے گھر آیا ہوا تھا، دیگر بچوں اور گھر والوں کیساتھ لیاقت باغ آ یا جہاں بس سے اترتے ہوئے ریحان گیٹ کیساتھ گیپ میں پھنس گیا، ڈرائیور نے دروازہ بند ہونے سے قبل ہی بس چلا دی، بچہ ٹریک پر گر کر ٹائر کے نیچے آگیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں