سموگ قوانین کی خلاف ورزی پر زیروٹالرنس ہے :کمشنر

سموگ قوانین کی خلاف ورزی پر زیروٹالرنس ہے :کمشنر

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)کمشنر سلوت سعید نے ڈویژن بھر میں انسداد سموگ اقدامات کو ترجیحی بنیادوں پر جاری رکھنے کی تاکید کی ہے۔

 اور کہا کہ سموگ قوانین کی خلاف ورزی پر زیروٹالرنس ہے ۔انہوں نے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ انسداد سموگ کے حوالے سے روزانہ میٹنگ کرکے چاروں اضلاع کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جارہا ہے لہذا صنعتی یونٹس،اینٹوں کے بھٹوں اور شاہرات پرچیکنگ کا عمل دن رات جاری اور خلاف ورزی پر سخت ترین ایکشنز لیا جائے ۔انہوں نے حکم دیا کہ شہریوں کی آگاہی کے لئے بھی تمام تر تشہیری ذرائع بروئے کار لائے جائیں۔کمشنر نے کہا کہ انتظامیہ اور پولیس کوآرڈینیشن کو مزید مضبوط بنائیں اس ضمن میں مشترکہ میٹنگز کرکے انتظامی وحفاظتی اقدامات کو ہر زاویے سے چیک کریں۔کمشنرفیصل آبادنے ڈویژن میں امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ بھی لی۔انہوں نے ہدایت کی کہ چائینز سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے طے شدہ ایس اوپیز پر عملدرآمد کرایا جائے ۔اجلاس میں آرپی او ڈاکٹر محمد عابد خاں،ڈپٹی کمشنر ندیم ناصراور سی پی او کامران عادل بھی موجود تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں