تمام افسرسائلین کے مسائل حل کرنے کے پابند،عبدالرؤف مہر

 تمام افسرسائلین کے مسائل حل کرنے کے پابند،عبدالرؤف مہر

لودھراں (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر نے عوامی مسائل کے بروقت حل اور سائلین کی دادرسی کیلئے سرکاری محکموں کے افسروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ صبح دس سے ساڑھے گیارہ بجے کے دوران تمام افسران عوامی دادرسی کیلئے لوگوں کے مسائل سنتے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے اسی تسلسل کے پیش نظر سائلین کے مسائل سنے اور انکے فوری حل کیلئے احکامات جاری کئے ۔ انہوں نے شہریوں کے حصول اراضی قبضہ،غلط اندراج مقدمہ،پٹواری کیخلاف کارروائی،راستہ واگزار کرانے ،درستگی ریکارڈ اور مالی امداد سے متعلق مسائل حل کیے ۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ تمام افسر اپنے دفاتر میں بیٹھنے اور شہریوں کے مسائل سننے کے پابند ہیں ، شہری بلا روک ٹوک میرے آفس آ سکتے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں