60پلاٹوں پر عارضی تجاوزات وجھگیاں ہٹانے کا حکم

60پلاٹوں پر عارضی تجاوزات وجھگیاں ہٹانے کا حکم

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے جوہر ٹاؤن سکیم اور ایل ڈی اے ایونیو ون کا دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے جوہر ٹاؤن کے ایف، این اور آر بلاک کا دورہ کیا۔

آر بلاک جوہر ٹاؤن میں ایل ڈی اے ملکیتی 60 سے زائد پلاٹوں پر عارضی تجاوزات و جھگیاں ہٹانے کا حکم دیا، آر بلاک میں ایل ڈی اے ملکیتی پراپرٹی پر 25 سال سے بنی جھگیاں و تجاوزات ختم کرنے، ایل ڈی اے ملکیتی پراپرٹی کا تحفظ ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایل ڈی اے سکیموں کے تمام ڈائریکٹرز اپنے اپنے ایریاز میں ایل ڈی اے پراپرٹی کا تحفظ یقینی بنائیں۔ بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے نے ایل ڈی اے ایونیو ون کے مختلف بلاکس کا دورہ کیا، ایونیو ون کے مختلف پوائنٹس پر نئی بنائی گئی باؤنڈری والز کا جائزہ لیا اور کہا کہ باؤنڈری والز بننے سے سکیم کے رہائشیوں کو ریلیف ملے گا۔ سکیم کے اطراف کے علاقوں سے مویشیوں کا داخلہ بھی بند ہوگا۔واضح رہے کہ ایل ڈی اے کھلی کچہری میں ایونیو ون کے رہائشیوں نے مویشیوں و سکیورٹی کی شکایات کی تھیں۔ڈی جی ایل ڈی اے کا بانڈوری لائن کے ساتھ کنٹرولڈ انٹری کے لیے گیٹ اور بیرئیر نصب کرنے کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں