دھی رانی پروگرام، شادیوں کیلئے 4957 درخواستیں جمع

دھی رانی پروگرام، شادیوں  کیلئے 4957 درخواستیں جمع

لاہور(لیڈی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دھی رانی پروگرام کے تحت مستحق لڑکیوں کی شادیوں کے لیے درخواستوں کی وصولی مکمل، آخری تاریخ تک 4957 درخواستیں جمع کرا دی گئیں۔

حکومت پنجاب نے پہلے مرحلے میں 1500 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کے لیے 50 کروڑ روپے جاری کر دیے ۔ پروگرام کے تحت محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب ایک ارب روپے کی لاگت سے 3000 اجتماعی شادیوں کا انتظام کرے گا۔صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے بتایا ہے کہ کے غریب اور مستحق بچیوں کی شادی کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 نومبر تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں