زیرتعمیر منصوبوں پر دن رات کام کیا جا ئے ، چیئر مین سی ڈی اے

زیرتعمیر منصوبوں پر دن رات کام کیا جا ئے ، چیئر مین سی ڈی اے

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے سرینہ چوک اور جناح ایونیو انٹرچینجز منصوبوں کی سائٹس کا دورہ کیا اور منصوبوں میں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ زیرتعمیر منصوبوں پر دن رات کام کیاجائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبوں کے مختلف حصوں پر بیک وقت تعمیراتی کام کو یقینی بنا کر رفتار کو مزید تیز کیا جائے اور منصوبوں کو ان کی ڈیڈ لائن کے مطابق مکمل کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں