حکومت اشرافیہ کے بجا ئے غریبوں کا خون نچوڑ رہی ، میاں اسلم

 حکومت اشرافیہ کے بجا ئے غریبوں کا خون نچوڑ رہی ، میاں اسلم

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے جھوٹ ہیں، پوری حکومت ہی جھوٹ اور فارم 47کی بنیاد پر کھڑی ہے۔۔۔

حکومت اشرافیہ کے بجا ئے غریبوں کا خون نچوڑ رہی ہے ، مہنگائی کم ہو رہی ہے تو بجلی و پٹرول کی قیمتیں کم کیوں نہیں ہو رہیں؟ اشرافیہ ٹیکس نہیں دیتی، غریبوں اور تنخواہ داروں کا خون نچوڑا جارہا ہے ۔ ممبر سازی مہم جاری ہے ، شہریوں سے اپیل ہے تحریک کا حصہ بنیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے آئی ٹین کے دورے کے موقع پر شہریوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں