شیشہ کیفوں پر پابندی کے باوجود فلیورز اور سامان کی خرید وفروخت نہ رک سکی

شیشہ کیفوں پر پابندی کے باوجود فلیورز اور سامان کی خرید وفروخت نہ رک سکی

فیصل آباد(ذوالقرنین طاہر سے )حکومت کی جانب سے شیشہ کیفیز اور شیشے کے استعمال پر پابندی تو لگائی گئی مگر شیشے کے فلیورز اور ۔

شیشے کی خرید و فروخت کی روک تھام کے لیے کوئی اقدامات نہ کیے جاسکے ضلعی انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث ڈی گراؤنڈ اور سوساں روڈ سمیت شہر کے پوش علاقوں میں موجود پان شاپس اور جنرل سٹورز سے بھی شیشے کے فلیور اور دیگر سامان باآسانی دستیاب ہے ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے شیشہ کیفیز اور شیشے کے استعمال پر پابندی لگائی گئی ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے شیشہ کیفیز تو بند کروا دئیے گئے مگر شیشے اور فلیورز کی فروخت کا سلسلہ تاحال جاری ہے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی عدم توجہ کے باعث ڈی گراؤنڈ اور سوساں روڈ سمیت شہر کے متعدد علاقوں میں موجود پان شاپس اور شاپنگ مالز میں سرعام شیشے کے حقے اور فلیورز کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے نوجوان اب بھی باآسانی فلیورز کوئلے فائل پیپر اور شیشے کا حقہ خرید کر اس کا استعمال کرتے ہیں،شہریوں کا کہنا ہے کہ اس خطرناک چیز کی خرید و فروخت کی روک تھام پر توجہ نہیں دی جا رہی۔شہریوں نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ اور پولیس مل کر غیرقانونی کاروبار کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں