سی بی ڈی :سموگ کے خاتمے کیلئے تعمیراتی سرگرمیاں بند
لاہور(سٹاف رپورٹر سے)سموگ کے بڑھتے ہوئے ماحولیاتی بحران کے پیش نظر پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی سی بی ٖڈی ڈی اے) جسے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب (سی بی ڈی پنجاب) بھی کہا جاتا ہے۔۔۔
لاہور میں اپنے منصوبوں پر تمام تعمیراتی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اقدام لاہور ہائی کورٹ اور پنجاب حکومت کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق ہے، جو ہوا کے معیار کو بہتر بنانے اور عوام کی صحت کے تحفظ کے لیے ایک متحدہ عزم کی عکاسی کرتا ہے ۔سی بی ڈی پنجاب کے سی ای او عمران امین نے ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے میں اتھارٹی کے فعال کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہاکہ سی بی ڈی پنجاب سموگ کے خاتمے کے لیے پنجاب حکومت کے مضبوط اقدامات کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ تعمیراتی سرگرمیوں کی عارضی معطلی آلودگی کی سطح کو کم کرنے کے لیے ایک ضروری قدم ہے اور ہم لاہور کے شہریوں کے لیے ایک صاف اور صحت مند ماحول کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔