سموگ کے خاتمے کیلئے لانگ ٹرم پالیسیز بنا رہے :وزیر صحت

 سموگ کے خاتمے کیلئے لانگ  ٹرم پالیسیز بنا رہے :وزیر صحت

لاہور(ہیلتھ رپورٹر)صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق نے پی ڈی ایم اے کنٹرول روم کا دورہ کیا اور سموگ کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

ترجمان کے مطابق اس موقع پرڈائریکٹر پی ڈی ایم اے ظہیر لیاقت نے صوبائی وزیر کو دھند و سموگ کی صورتحال بارے تفصیلی بریفنگ د یتے ہو ئے بتا یا کہ دھند و سموگ کی صورتحال آئندہ چند روز تک برقرار رہنے کا خدشہ ہے ،حکومت پنجاب سموگ کی روک تھام کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے ،حکومت سموگ کے خاتمے کیلئے لانگ ٹرم پالیسیز بنا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں