دیہات کو شہروں سے جوڑنے کیلئے سڑکیں بنانا ترجیح، عون حمید

 دیہات کو شہروں سے جوڑنے کیلئے سڑکیں بنانا ترجیح، عون حمید

مونڈکا (نامہ نگار)دیہی علاقوں کو شہروں سے جوڑنے کے لئے پکی سڑکوں کی تعمیر حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر دیہی علاقوں کی ترقی کے اس مشن کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے ۔حلقہ این اے 176 پی پی 270 اور پی پی 271 میں ترقی کا ایک اور سنگ میل عبور کر لیا گیا ۔ان خیالات کا اظہار سردار محمد عون حمید ڈوگر نے 16 کروڑ کی لاگت سے 6 کلومیٹر کارپٹ روڈ کے افتتاح کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ این اے 176کے دونوں صوبائی حلقہ جات پی پی 271,270کی ترقی اور مسائل حل کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں اور اپنے انتخابی وعدوں کی تکمیل کی جانب ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے روہیلانوالی سے موچی والی، چوک نزیر والی، مکھن بیلہ، ٹبہ بریہم والی، اور گانگے تک 16 کروڑ روپے کی لاگت سے بنائی گئی 6 کلومیٹر کارپٹ روڈ کا افتتاح کردیاہے ، کارپٹ روڈ کی تعمیر سے نہ صرف عوام کو سفر میں آسانی ہوگی بلکہ کسانوں کو اپنی زرعی اجناس شہری منڈیوں تک لے جانے میں سہولت ملے گی، جس سے دیہی معیشت کو بھی فروغ ملے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں