سی پی او کی انسداد سموگ ایکشن مزید تیز کرنیکی ہدایت
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سی پی او فیصل آباد ڈی آئی جی کامران عادل نے سموگ کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر انسداد سموگ ایکشن کو مزید تیز کرنے کی ۔
ہدایت جاری کر دیں۔تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد ڈی آئی جی کامران عادل نے بتایا کہ خلاف ورزی کرنے والی فیکٹریوں ،کارخانوں ، بھٹے اور گاڑیاں جو فضائی آلودگی کا سبب بن رہی ہیں ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں خلاف ورزی کرنے والی فیکٹریوں ،کارخانوں ، بھٹے اور گاڑیوں کے خلاف ضلع فیصل آباد میں 12مقدمات کا اندارج کر کے 10ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ ماہ نومبر میں 72 مقدمات درج کر کے 65 ملزمان گرفتار کر لیے گئے ۔ سٹی پولیس آفیسر نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت کے لیے تمام ضروری ہدایات دیں ۔سموگ سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائیں گھروں سے نکلنے سے پہلے چہرہ ڈھانپ لیں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں شہریوں سے اپیل ہے وہ اس مہم میں پولیس کا ساتھ دیں فیصل آباد پولیس عوام کے تحفظ کیلئے اپنی پوری کوشش کر رہی ہے ۔