مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی بڑھ گئی، صدر آزاد کشمیر

 مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی بڑھ گئی، صدر آزاد کشمیر

باغ (اے پی پی)صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چو دھری نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی میں اضافہ کر دیا ہے۔

آئے روز مقبوضہ جموں وکشمیر میں کشمیری نوجوانوں کو بے دریغ شہید کیا جاتا ہے اور بوڑھوں، عورتوں اور بچوں کو پیلٹ گن کا نشانہ بناکر بصارت سے محروم کیا جا رہا ہے ۔ ضروری ہے کہ ہم مظلوم کشمیریوں کے حق میں اور بھارت کے خلاف مؤثر انداز میں اپنی آواز بلند کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو یہاں اپنے دورہ باغ کے دوران مختلف عوامی وفود اور میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں