کرپشن میں ملوث ملازمین کی فہرستیں تیار
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)کارکردگی بہتر بنانے کیلئے وفاق اور پنجاب حکومتوں کے محکموں میں کرپشن ،بد عنوانی کے کیسز میں ملوث افسر وں اور ملازمین کی سکریننگ کا فیصلہ کرلیا گیا۔۔۔
چھان بین کے بعد عہدوں سے ہٹایا جائیگا ،پرکشش اور اہم سیٹوں پر تعینات افسر وں کی فہرستیں تیار کرنے کیلئے خفیہ اورتحقیقاتی اداروں نے باقاعدہ کام شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق حکومتی اداروں ،اتھارٹیز میں تعینات افسر وں اور ملازمین کی سکریننگ کیلئے سپیشل برانچ ’خفیہ ایجنسیوں نے کام شروع کردیا ،قومی خزانہ کو نقصان پہنچانے اور بدعنوانی میں ملوث عرصہ دراز سے تعینات ملازمین کو فارغ کرنیکی تیاریاں تیز کر دی گئیں ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ہدایت پر گوجرانوالہ میں محکمہ بلدیات ’محکمہ پولیس ’محکمہ مال اشتمال’محکمہ صحت ’محکمہ زراعت ’محکمہ تعلیم ’محکمہ واپڈا ’محکمہ انکم ٹیکس ’محکمہ کسٹم ’محکمہ سوشل سکیورٹی ’محکمہ نادرا ’محکمہ آثار قدیمہ ’محکمہ اوقاف ’محکمہ لیبر ’محکمہ واسا جی ڈی اے ’لوکل گورنمنٹ و دیگر صوبائی وفاقی اداروں کے بد عنوان ملازمین کی فہرستیں مرتب کرنا شروع کردی گئیں ۔