سندس فاؤنڈیشن کو خون عطیہ کرنے کیلئے نوشہرہ ورکاں میں کیمپ
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)سندس فاؤنڈیشن کو خون عطیہ کرنے کیلئے اپنا ڈیرہ چاند کالونی میں کیمپ لگایا گیا۔۔۔
جس کی سرپرستی ممتاز عالم دین مولانا طارق عزیز باجوہ نے کی شہر اور گردونواح کے دیہاتوں سے بڑی تعداد میں نوجوانوں نے خون دیا اس موقع پر شیخ احمد عزیز نے کہا کہ تھیلیسیمیا اور بلڈ کینسر کے بچوں کی زندگیوں کا چراغ روشن رکھنے کے لئے مسلسل انتقال خون کی ضرورت ہوتی ہے سندس فاؤنڈیشن اس عظیم مشن پر مسلسل کام کر رہی ہے ۔