حافظ آباد:تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن حاجی محمد رمضان انتقال کر گئے
حافظ آباد(نمائندہ دنیا ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حافظ آباد کے رکن محمد سعید انجم ایڈووکیٹ اور محمد جاوید کے والد تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن حاجی محمد رمضان 90برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔۔۔
مرحوم کو نماز جنازہ کے بعد بڑے قبرستان نزد ریلوے لائن محلہ خانپورہ میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔نماز جنازہ میں وکلاء،تاجروں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔دریں اثنا طارق شاہد ستی، سید صابر بخاری اور دیگر نے سعید انجم ایڈووکیٹ سے اظہار تعزیت کیا۔