راہوالی : سپورٹس کمپلیکس کا سنگ بنیادرکھ دیا گیا
گوجرانوالہ، راہوالی (نیوز رپورٹر، نامہ نگار)صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان ملک فیصل ایوب کھوکھر نے چناب گیٹ راہوالی کے با لمقابل جی ٹی روڈ کیساتھ 8ایکڑ رقبہ پر محیط سپورٹس کمپلیکس کے منصوبہ جس کی تعمیر پر 18کروڑ روپے تخمینہ لاگت آئے گی۔۔۔
انہوں نے اس عظیم الشان منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا افتتاحی تقریب میں سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئر پنجاب مظفر سیال،ایم این اے محمود بشیر ورک، ،صوبائی کوآرڈینیٹر سپورٹس و لیبر عطا فرید ،سابق ایم پی ایز پیر غلام فرید ،بلال فاروق تارڈ،ڈوثرنل سپورٹس آفیسر فیصل میر،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد سجاد ،تحصیل آفیسر رانا فرمان کے علاوہ معززین علاقہ سمیت سپورٹس سے وابستہ دیگر شخصیات اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ سپورٹس کمپلیکس میں کرکٹ گراؤنڈ ، کرکٹ پچز، فٹبال گراؤنڈ،باسکٹ بال گراؤنڈ،والی بال کورٹ، جاگنگ ٹریک اور اوپن جم کی سہولیات کھلاڑیوں کے لیے دستیاب ہوں گی اور یہ منصوبہ دو سال کے قلیل عرصہ میں مکمل ہو گا۔