تجاوزات ختم اور ٹریفک روانی بہتر بنانے کا مطالبہ

تجاوزات ختم اور ٹریفک روانی بہتر بنانے کا مطالبہ

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)شہری حقوق کے تحفظ کی تنظیم سیٹیزن پروٹیکشن کونسل گوجرانوالہ کا اہم اجلاس مرکزی جامع مسجد شیرانوالہ باغ میں سرپرست اعلیٰ مولانا زاہد الراشدی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔

جس میں روز بروز شہر میں بے ہنگم ٹریفک جام ،تجاوزات،اور شہریوں کے دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ اور افسر وں ٹریفک پولیس سی ٹی او سے مطالبہ کیا کہ تجاوزات اور ٹریفک معاملات کے بہتر حل کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ شرکا اجلاس نے مطالبہ کیا کہ ٹیچنگ ہسپتال کی تعمیر نو کے نام پر ناقص مرمت پر مریض اور جملہ شہری گہری تشویش کا شکار ہیں ۔قومی سطح پر معاملات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ زاہد الراشدی نے کہا کہ توہین رسالت کے قانون میں ترمیم قطعا قابل قبول نہیں اس قانون پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے جبکہ اس حوالے سے غیر متعلقہ افراد کو بعض کیسز میں بلا وجہ شامل کرنے کی جو شکایات ہیں ان کی قومی سطح پر اعلیٰ عدالتوں سے تحقیقات کرائی جائیں جو توہین میں ملوث ہیں ان کو جلد قرار واقعی سزادی جائے اور جو بے گناہ ہیں انہیں مہیا کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں