چنیوٹ :ڈی سی صفی اﷲ کا مختلف تعلیمی اداروں کا وزٹ
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر صفی اﷲ گوندل کا مختلف تعلیمی اداروں کا وزٹ ، مختلف امور کا جائزہ لیا۔
،ڈپٹی کمشنر صفی اﷲ گوندل نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار وومن ،گورنمنٹ گرلز ایم سی پرائمری سکول محلہ گڑھا اور گورنمنٹ سیکنڈری سکول فار سپیشل ایجوکیشن سیٹلائٹ ٹاون کا سرپرائز وزٹ کیا ،ڈپٹی کمشنر نے تعلیمی اداروں میں اساتذہ و پروفیسرز کی حاضری، طلبا کے تدریسی امور ، بنیادی سہولیات اور صفائی ستھرائی کو چیک کیا ، ہیڈ ٹیچرز سے دستیاب سہولیات اور اداروں میں ضروری امورکے حوالے سے دریافت کیا ، ڈپٹی کمشنر نے طلبا سے انکی پڑھائی کے حوالے سے مختلف سوالات بھی کیے ۔