نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے اقدامات کر ر ہے :ثاقب خورشید
وہاڑی(خبرنگار، نمائندہ خصوصی )ریڈک کے زیر اہتمام جاری77ویں کمپیوٹرکورس کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی میاں ثاقب خورشید نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لئے حکومت پنجاب خصوصی اقدامات کر رہی ہے ۔عملی زندگی میں کامیابی کے لئے کمپیوٹرکی بنیادی تعلیم حاصل کرنا بے حد ضروری ہے ۔ تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے چیف کوآرڈینیٹرریڈک نے کہا کہ ریڈک میں کروائے جانے والا کورس عملی زندگی میں مددگار ثابت ہوگا اور اس کورس میں دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلباء کو ترجیح دی جاتی ہے ۔ تقریب کے اختتام پر ایم پی اے میاں ثاقب خورشید نے کامیاب طلباء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے - اس موقع پر فہد احسان ڈائریکٹر ریڈک وہاڑی بھی موجود تھے ۔