کے پی آئی اہداف :چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت اجلاس
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔کمشنر فیصل آباد سلوت سعید اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔چیف سیکرٹری پنجاب نے کے پی آئی(KPIs)کے اہداف پر بریفنگ لی۔انہوں نے کہا کہ اضلاع کی کارکردگی بہتر ہے ۔۔
تاہم درکار سکورز کے حصول کے لئے اقدامات جاری رکھیں،کسی ضلع میں مین ہول کھلا نہیں ہونا چاہیے ،مین ہولز کور کے لئے متعلقہ ایجنسیز کو متحرک اورفائبر کے کور لگوائیں۔انہوں نے کہا کہ تمام کمشنرز گندم کی قیمت کو مدنظر رکھ کر روٹی کی قیمت کا ازسرجائزہ لیں،روٹی کی قیمت کسی صورت13 روپے سے تجاوز نہیں کرنی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ اجلاس میں شوگر کین کریشنگ کے حوالے سے بریفنگ دیں،تاحال بند شوگر ملز کو فوری فنکشنل کرائیں،وزن کے کنڈوں کی انسپکشن کریں اور کسی کسان کو کم وزن کی شکایت نہیں ہونی چاہیے ،گنے کے مقررہ نرخ پر عملدرآمد کرایا جائے ۔