لینڈ مافیا سے کروڑوں کی 30 ایکڑ سرکاری اراضی واگزار

لینڈ مافیا سے کروڑوں کی 30 ایکڑ سرکاری اراضی واگزار

کوٹ ادو(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)تحصیلدار ماہ روش کھوسہ کی قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی ۔۔۔

چک نمبر 584 ٹی ڈی اے میں محکمہ ریونیواورپولیس کی بھاری نفری اورسرکاری مشینری کے ہمراہ آپریشن کیا اورکروڑوں روپے کی 30 ایکڑ سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرا لی گئی ۔تحصیلدار ماہ روش کاکہناتھاکہ کسی بھی طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو سرکار کی زمین پر قبضہ کرنے نہیں دیا جائیگا۔اسسٹنٹ کمشنرنے کہا کہ عرصہ سے قابضین فصل کاشت کر رہے تھے ،قبضہ مافیا کو سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، حکومت پنجاب کے احکامات اورڈپٹی کمشنرکوٹ ادومنورعباس بخاری کی ہدایت پر سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی،اس سلسلہ میں حکومت کی زیرو ٹالرینس پالیسی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں