لیاقت آباد میں غیر قانونی ذبیحے کے خلاف کاررروائی
کراچی(آن لائن)میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر محکمہ ویٹرنری سروسز بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ٹاسک فورس نے لیاقت آباد میں مختلف مقامات پر جانوروں کے غیر قانونی اور غیر مجاز ذبیحے کے خلاف کارروائی کی۔
ٹاسک فورس نے لیاقت آباد کے مختلف علاقوں سے 246 کلو گرام گائے کا گوشت ضبط کرکے کراچی چڑیا گھر اور عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ میں جمع کرا دیا ، غیرقانونی ذبیحے کے خلاف کارروائی کی نگرانی سینئر ڈائریکٹر ویٹرنری سروسز اور ڈائریکٹر ویٹرنری سروسز نے کی۔