حکومت یونیورسل ہیلتھ کوریج کیلئے پر عزم : کوآرڈینیٹر ہیلتھ

حکومت یونیورسل ہیلتھ کوریج کیلئے پر عزم : کوآرڈینیٹر ہیلتھ

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے قومی صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہا حکومت یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔

ہر پاکستانی تک صحت کی سہولیات کی رسائی ہمارا ایجنڈا اور مشن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسل ہیلتھ کوریج ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہا ڈبلیو ایچ او کا صحت کی دیکھ بھال تک رسائی آگے بڑھانے میں تعاون ہے۔ ہر شخص کو بغیر مالی مشکلات کے صحت کی خدمات تک رسائی دینے کا ہمارا وژن یونیورسل ہیلتھ کوریج کے اصولوں سے ہم آہنگ ہے۔ پاکستان کی یونیورسل ہیلتھ کوریج آگے بڑھانے میں نمایاں پیش رفت ہے اور مزید 10ملین خاندانوں تک رسائی کیلئے ہم نے اس سال صحت سہولت پروگرام کو وسعت دی۔ صحت کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کیلئے بلوچستان اور کے پی میں یونیورسل ہیلتھ کوریج شروع کی ہے۔ ماں اور بچے کی صحت کی نمایاں کامیابیوں اور رسائی بہتر بنانے کیلئے موثر اقدامات کیے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں