ڈسکہ:بوسیدہ سیوریج سے شاہراہیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار
ڈسکہ(نمائندہ دنیا)40سال پرانے بوسیدہ سیوریج سسٹم کے باعث اہم شاہراہیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،شاہراہوں پرکھڑے سیوریج کے گندے پانی سے اٹھنے والا تعفن شہریوں کیلئے وبال جان بن چکا ہے۔۔۔
گورنمنٹ بوائز کالج سے بائپاس تک سیوریج کے پانی کے باعث ہونے والی پھسلن کی وجہ سے حادثات معمول بن چکے ہیں، موٹر سائیکلیں اورمسافر رکشے الٹنے سے متعدد افرادجاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں، اس شاہراہ پر دیہات سے خریداری کیلئے آنے والوں کی وجہ سے ٹریفک کا بھی بوجھ زیادہ ہے اور تعلیمی ادارے اور ہسپتال بھی واقع ہیں تعلیمی اداروں میں چھٹی کے وقت ٹریفک کے حادثات زیادہ رونماہوتے ہیں، شہریوں اور طلباء نے صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق اور اسسٹنٹ کمشنر ماہم مشتاق سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کے ساتھ نالہ کی مرمت اور صفائی کے فوری انتظامات کئے جائیں تاکہ یہاں سے سیوریج کے پانی کا نکاس ہوسکے ۔