ٹھیکریوالا:حکام کا چھاپہ،،ہزاروں لٹرجعلی ومضر صحت دودھ برآمد

 ٹھیکریوالا:حکام کا چھاپہ،،ہزاروں لٹرجعلی ومضر صحت دودھ برآمد

ٹھیکریوالا، پینسرہ(نمائندگان دنیا )پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی و مضر صحت دودھ بنانے والی فیکٹر ی پکڑ لی ۔۔

ہزاروں لٹرجعلی ومضر صحت دودھ برآمدکر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایڈ یشنل فوڈ سیفٹی آفیسر محمد احسن محمود، عبدالغفور، عائشہ امجد، محمد ولید وغیر ہ نے چک نمبر 66 ج ب دھاندرہ کے قریب چھاپہ مار کر بناوٹی ومضر صحت دودھ تیار کرنیوالی فیکٹری پکڑ لی، جہاں سے 288کلو بناسپتی گھی،skim milk 375kgاور 20کلو اور دیگر ممنوعہ اشیاء، ایک ہزار کلو تیار اور چار ہزار کلو مزید دودھ جو تیار کر کے شہریوں کو فروخت کیا جانا تھا قبضہ میں لیتے ہوئے محمد شہزاد اورمنصب علی کے خلاف تھانہ ٹھیکریوالا میں مقدمہ درج کر ادیا گیا ، یونٹ مالک شہزاد سکنہ نیو ناظم آباد اورمنصب علی سکنہ پنڈی بھٹیاں موقع سے فرار ہوگئے ،چھاپہ مار ٹیم نے جعلی دودھ تلف کرتے ہوئے دیگر سامان قبضہ میں لے لیا ۔ دریں اثنا دنیا نیوز سے گفتگو میں فوڈ سیفٹی آفیسر احسن محمود کا کہنا یت کہ انسانی صحت اور شہریوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کرنے والے جعل ساز اور ملاوٹ مافیاز کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں