کم اجرت پر چائلڈ لیبر ، ٹیمیں کارروائی میں ناکام
عالم چوک (نمائندہ خصوصی )عالم چوک فیکٹریوں دکانوں اور ہوٹلوں میں کم اجرت پر چائلڈ لیبر کا دھندہ عروج پر ،ہمیں کوئی شوق نہیں بچوں سے مزدوری کروانے کا غربت کی وجہ سے والدین بچوں کو کام پر چھوڑ جاتے ہیں۔۔۔
مالکان کا مؤقف، چائلڈپروٹیکشن بیورو چائلڈ لیبر روکنے میں ناکام، تفصیل کے مطابق حکومت کی جانب سے پابندی کے باوجود عالم چوک میں سینکڑوں فیکٹریوں دکانوں پر دس سے بارہ سال کے بچے مزدوری کرتے نظر آتے ہیں اس حوالے سے شہریوں نے کہا کے یہ بچے آٹھ سے دس ہزار روپے تنخواہ پر دس سے بارہ گھنٹے مزدوری کرتے ہیں کم اجرات کی وجہ سے کام کروانے والوں کی پہلی ترجیح چائلڈ لیبر ہی ہوتی ہے کیونکہ معاوضہ کم دیاجاتا ہے دوسری جانب فیکٹریوں اور ہوٹل مالکان کا کہنا ہے کے ہمیں بچوں سے مزدوری کروانے کا کوئی شوق نہیں غربت اور مہنگائی کی وجہ سے والدین اپنے بچوں کو سکول پڑھانے کی بجائے مزدوری کرنے بھیج دیتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کے چائلڈپروٹیکشن بیورو چائلڈ لیبر کو روکنے میں ناکام ہو چکی ہے ۔سخت کارروائی ہونی چاہئے ۔