پارکنگ سٹینڈ ٹھیکیدار کے لگوائے گئے سٹالز کیخلاف بھرپور ایکشن

پارکنگ سٹینڈ ٹھیکیدار کے لگوائے گئے سٹالز کیخلاف بھرپور ایکشن

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )اندرون شہر بلاک نمبر 3اور 4میں واقع وہیکل اسٹینڈ کے ٹھیکیدار کی ملی بھگت سے لگنے والے اسٹالز کے خلاف انتظامیہ کا بھرپور ایکشن، تجاوزات کا صفایا کر دیا۔

، تفصیل کے مطابق سی او کارپوریشن زویا بلوچ کی زیر نگرانی گزشتہ روز انکروچمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے اندرون شہر بلاک نمبر 3 اور 4 میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا، اس دوران بھاری سامان، کھوکھے اور اسٹالز وغیرہ بحق سرکار ضبط کر لئے گئے ، سی او کارپوریشن کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ متذکرہ بلاکس میں ٹھیکیدارنے ساز باز کر کے اطراف میں اسٹالز لگوا کر تجاوزات قائم کر لی ہیں جس پر فوری ایکشن کیا گیا جبکہ مانیٹرنگ کیلئے الگ سے ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے اگر کسی نے دوبارہ تجاوزات قائم کیں تو ایسے عناصر کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں