ڈی سی میانوالی کی ناقص ٹائل ورک پر ٹھیکیدار کی سرزنش

ڈی سی میانوالی کی ناقص ٹائل ورک پر ٹھیکیدار کی سرزنش

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے ایڈمنسٹریٹر میو نسپل کمیٹی کے ہمرا ہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔

اور بیوٹیفکیشن ورک کا معائنہ کیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے جی پی او چوک ،جہاز چوک ، سرگودہا موڑ کا دورہ کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ محمد شعیب رضا ء خان ، سی ای او میو نسپل کمیٹی رانا محبو ب عالم ، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر،ایکسئن ہائی وے کے علا وہ محکمہ بلڈنگز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے جی پی او چوک کے اطراف میں فٹ پاتھ کے ٹائل ورک کے غیر معیاری کا موں پرٹھیکیدار کی سرزنش کی ۔ انھوں نے ایکسئین ھائی وے کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کا موں میں معیاری میٹریل کے استعمال کویقینی بنا یا جا ئے ۔ انہوں نے ڈویژنل فاریسٹ آفیسر کو ہدایت کی کہ روڈ کی سنٹر میڈیم لائنز میں خوبصورت اور نمائشی پودے لگائے جائیں ۔ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کمیٹی کے افسران کوہدایت کی کہ جہاز چوک کے اطراف اور ملحقہ پارک میں خوبصورت اور نمائشی لا ئٹیں لگائی جائیں ۔ڈپٹی کمشنر نے سرگودہا روڈ سلطان ذکریہ چوک کا بھی دورہ کیا اور چوک کے تز ین وآرائش کے کا موں کا معائنہ کیا ۔انھوں نے متعلقہ افسران کوہدایت کی کہ شہر کے تما م روڈز کی خوبصورتی کے کا موں کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جا ئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں